مولانا اجمل قادری کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات، مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے جمعیت علماء اسلام کے سرپرست اعلیٰ مولانا اجمل قادری نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے جسٹس باقر نجفی کمشن رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مولانا اجمل قادری کو 30 دسمبر کو ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست نہیں، بے گناہوں کے خون اور انصاف کا معاملہ ہے۔ مظلوموں کو انصاف دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی باعث تشویش ہے کہ ملکی تاریخ کے ایک خونی واقعہ کا انصاف ساڑھے تین سال کے بعد بھی نہیں ہو سکا۔ مزید ...

