کراچی: عوامی تحریک بلدیہ ٹاون کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا ہے کہ احتساب، اصلاحات اور پھر انتخابات سے تبدیلی ممکن ہے۔ کرپٹ نظام کے خاتمے اور چور بددیانت حکمرانوں کے کڑے احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ کرپٹ اور طاقتور حکمرانوں کا احتساب عدلیہ صحیح سمت اپنا کام کر رہی ہے اس وقت پوری قوم عدلیہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت چور صرف شور مچا رہے ہیں مگر انکے شور صرف انکا گلا خراب ہو گا کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ چور اور نا اہل حکمران عدلیہ کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں اور عدلیہ کے تقد س کو پامال کر رہے۔ وہ PAT بلدیہ ٹاون کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
راؤ کامران محمود نے مزید کہا ہم ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے صبر اور استقامت ، جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جس انقلاب کی راہ میں انہوں نے قربانیاں دیں انکے مشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے ظالم اور کرپٹ چور حکمرانوں سے ریاست پاکستان کا قبضہ چھوڑائیں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں مجبور نہ کیا جائے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہمیں انصاف نہ ملا تو پھر انصاف لینا خود بھی جانتے ہیں۔ ہماری نظریں اعلیٰ عدلیہ پر مرکوز ہیں۔ امید ہے ہمارے شہداء کو انصاف ضرور ملے گا۔ اجلاس سے پاکستان عوامی تحریک بلدیہ ٹاؤن کے قائدین راؤ معظم، ادیب عالم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ