متحدہ اپوزیشن کا شہدا ماڈل ٹاؤن و قصور کے انصاف کیلئے عوامی احتجاج
سانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ قصور میں حصول انصاف کے لیے متحدہ اپوزیشن کا عوامی احتجاج مال روڈ لاہور پر ہوا۔ احتجاج کے دو سیشنز میں پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، قاف لیگ کے رہنماء چوہدری پرویز الہی، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔ مزید ...

