خوشاب: پیر سید ضمیر حیدر گیلانی نون لیگ چھوڑ کر پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو گئے
وادئ سون ضلع خوشاب کی نامور مذہبی اور سیاسی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھوڑہ شریف پیر سید ضمیر حیدر گیلانی مسلم لیگ نون چھوڑ کے پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 39 ضلع خوشاب پاکستان عوامی تحریک کے صدر ملک حاجی محمد ریاض، نائب صدر تحریک منہاج القرآن طاھر محمود گھنال، ناظم ملک طارق محمود اور ملک سلیم اقبال نے پیر سید ضمیر حیدر گیلانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پیر سید ضمیر حیدر گیلانی کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مکمل حمایت کرنے اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ مزید ...

