سابق صدر آصف علی زرداری کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ نے شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دارٹھہرا دیا لہذا وہ فی الفور مستعفی ہو جائیں، دونوں رہنماؤں نے القدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنائے جانے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، اس فیصلہ سے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے، یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی بر عکس ہے۔ مزید ...