اولمپیئن خواجہ جنید کی تحریک منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ آمد
سابق اولمپئن اور قومی ہاکی ٹیم کے سٹار کھلاڑی خواجہ جنید گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن تشریف لائے ہاکی کوچ خالد سعید اور قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مجاہد افضل بھی انکے ساتھ تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خواجہ جنید اور انکے ساتھیوں کا استقبال کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے اپنی ملاقات میں معزز مہمانوں کو تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر دعوتی تنظیمی نیٹ ورک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات کے حوالے سے تعارفی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اولمپئین خواجہ جنید نے بتایا کہ میں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے گزشتہ سال اعتکاف 2005ء میں پہلی بار ملاقات کی تھی اس پہلی ملاقات میں انہوں نے جو خلوص، شناسائی اور پیار دیا وہ آج بھی میرا اثاثہ ہے۔ مزید ...