نقش اول کی تقریب رونمائی
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے پہلے شعری مجموعہ ’’نقش اول‘‘ کی تقریب رونمائی مورخہ یکم اکتوبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام تحریک منہاج القرآن کی نظامت میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز نے کیا تھا۔ ملک کے نامور ماہر تعلیم اور محقق و دانشور ڈاکٹر سلیم اختر نے اس تقریب کی صدارت کی۔ ان کے ساتھ عالمی مجلس ادب کے چیئرمین ڈاکٹر شبیہہ الحسن ہاشمی، پنجاب آرٹس کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر و نامور کالم نویسہ اور صحافی صوفیہ بیدار، معروف شاعر، ماہر تعلیم اور ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالکریم، گورنمنٹ کالج ٹاون شپ صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر حسن نواز، معروف کالم نگار پروفیسر وحید عزیز، پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر علی رضا، ریڈیو پاکستان لاہور کے پروڈیوسر و نامور محقق و سکالر حمید صابری، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شعبہ ادبیات کے ڈائریکٹر ممتاز شاعر ضیاء نیر، صحافی حسنین جاوید اور دیگر دانشور شخصیات بھی معزز مہمانوں میں شامل تھیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض، کرنل (ر) محمد احمد، ڈاکٹر علی اکبر الازہری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مزید ...