منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہیگ) ہالینڈ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’قائد ڈے‘‘ تقریب گزشتہ دنوں ہیگ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت سفیر یورپ علامہ الحاج حافظ نزیر احمد قادری نے کی جبکہ پاکستان سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی رہنما اور ممبر سنٹرل ورکنگ کونسل میاں ممتاز احمد قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن ایمسٹرڈیم، روٹر ڈیم، اینڈ ھوون، فن لو، فرانس، سپین، بیلجیئم، جرمنی، اور یورپ بھر سے تحریک کے قائدین اور کارکنان کے بڑی تعداد بھی یہاں اپنی فیملیز کے ساتھ موجود تھی۔ مزید ...