ناظم یوسی 44 لاہور کی وفد کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد
ناظم یوسی 44 لاہور میاں نوید انجم اپنے وفد کے ہمراہ گذشۃ روز تحریک منہاج القر آن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خصوصی دورہ کے لئے آئے۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے دیگر مرکزی قائدین کے ساتھ وفد سے ملاقات کی۔ شیخ زاہد فیاض نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اسلام کا احیا ء اسوّہ شبیری پر عمل پیرا ہوئے بغیر ناممکن ہے۔ حضر ت امام حسین علیہ السلام نے اپنے خانوادہ سمیت جانوں کا نذرانہ تو پیش کر دیا مگر باطل پذیری سامراج کے آگے سر نہیں جھکایا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام حق کی علامت ٹھہرے اور پذیر ی استعمار باطل طاغوت کی علامت بن گیا۔ مزید ...