منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنھگم (برطانیہ) کے زیراہتمام استقبال میلاد النبی (ص) کانفرنس
تحریک منہاج القرآن برمنگھم برطانیہ کے زیراہتمام 19 مارچ کو جامع مسجد گھمگول شریف میں عظیم الشان استقبال میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ اس موقع پیر سید بلال چشتی (علی پورہ شریف) سجادہ نشین اجمیر شریف، پیر محمد منور حسین شاہ جماعتی مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ، بانی یونیٹی ٹی وی، مفتی گل رحمان قادری، محقق العصر مفتی عبدالرسول منصور الازھری، علامہ بستان قادری، ایڈیٹر روزنامہ جنگ لندن ظہور نیازی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین، نمائندہ یوتھ سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور علماء مشائخ کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔ مزید ...

