منتظمین و آرگنائزز عالمی میلاد کانفرنس کے اعزاز میں میلاد ڈنر
تحریک منہاج القرآن کی 23 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس کے منتظمین اور آرگنائزر کے اعزاز میں گزشتہ روز خصوصی میلاد ڈنر کا اہتمام کیا۔ پر تکلف عشائیہ کی یہ تقریب شیخ الاسلام کی رہائش گاہ کے سامنے پارک میں منعقد ہوئی۔ اس ڈنر میں عالمی میلاد کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران کے ساتھ منتظمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز شب 9 بجے شیخ الاسلام کی آمد سے ہوا۔ ان کے ساتھ سٹیج پر امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض، علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر، جی ایم ملک اور تحریک کے دوسرے قائدین بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر فلمسٹار ندیم کی بیوی بھی موجود تھیں جو منہاج ویمن لیگ کی خصوصی مہمان تھیں۔ مزید ...

