ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد
قومی کرکٹ ٹیم کے ہونہار فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آئے۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ناظم اعلیٰ نے شاہد نذیر کو قومی ٹیم میں واپسی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ شاہد نذیر نے بتایا کہ انہیں قومی ٹیم میں 4 سال بعد شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 4 سال سے انگلینڈ میں باقاعدگی سے کرکٹ کھیل رہا ہوں جس کے باعث مجھے دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شاہد نذیر کو تحریک منہاج القرآن کا تعارف کروایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے شاہد نذیر کو شیخ الاسلام کا ترجمۃ القرآن "عرفان القرآن" بطور تحفہ پیش کیا۔ مزید ...