تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن
تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن مورخہ 8 اپریل 2007ء بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ یہ تقریب منہاج القرآن پارک میں منعقد ہوئی جہاں خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت اس تقریب میں ملک بھر سے تحریک منہاج القرآن کے ورکرز اور عہدیداران موجود تھے۔ معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ممبر سپریم کونسل نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، مرکز ی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سید علی غضنفر کراروی، آغا مرتضیٰ پویا، جی ایم ملک، عاقل ملک، شاہد لطیف قادری، علامہ الحاج امداد اللہ خان، علامہ احمد نواز انجم اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی یہاں موجود تھے۔ اس تقریب کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد سرور صدیق، شکیل احمد طاہر اور منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔ شکیل احمد طاہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے خصوصی نظم بھی پڑھی۔ مزید ...