منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 100 سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کرے گی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک نے مرکزی قربان گاہ ٹاؤنشپ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مرکزی سطح پر لاہور میں، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اجتماعی قربانی تحصیلی سطح تک کی جا رہی ہے اور 2000 سے 2400 جانور جن میں گائے، دنبے اور بکرے شامل ہیں قربان کئے جائیں گے اور تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان پورے ملک میں غرباء میں گوشت تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، شمیم احمد نمبردار، توقیر اعوان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ مزید ...