پرنٹ میڈیا کوریج دسمبر 2007 - کشمیر
تحریک منہاج القرآن کشمیر اور اس کے ذیلی شعبہ جات، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، دعوت، تربیت، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر کے زیراہتمام ہوانے والے پروگرامز کی ماہ دسمبر کی اخباری کوریج مزید ...
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 9 ویں بین المذہبی دعا کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی جس میں بارسلونا سنٹر میں رہائش پذیر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، اس تقریب کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین، کیتھولک چرچ Parroquia del Carme، ابنِ بطوطہ ایسوسی ایشن، اسلامک کونسل آف کتالونیا، فلپائنی عیسائی کیمونٹی، بارسلونا پروٹسٹنٹ چرچ اور گھانا عیسائی کیمونٹی نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ اسلامک سنٹر القائم کے نمائندوں نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ مزید ...
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 19 ویں یوم تاسیس کی تقریب مورخہ 6 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون ویمن لیگ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی لخت جگر قرۃ العین فاطمہ مہمان خصوصی تھیں۔ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز اور ویمن لیگ ایگزیکٹیو باڈی کی ممبران کے علاوہ امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس مورخہ 14 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر مہمان خصوصی تھے۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ہائیکورٹ بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ عدم تحفظ کے شدید احساس نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ وطن عزیز بے گناہ لوگوں کا مقتل بن چکا ہے آئے روز کے دھماکوں اور قتل عام نے عالمی سطح پر پاکستان کے غیر محفوظ ریاست ہونے کے تاثر کو تقویت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام "پیکر امن و انصاف کانفرنس" کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں متفقہ طور پر قرارداد مذمت منظور کی گئی اور مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مورخہ 7 جنوری 2008ء لاہور پریس کلب کے باہر منہ توڑ منہگائی، آٹے کے بحران، پانی و گیس کی کمیابی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں لوگ شریک تھے جو حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے احتجاجی بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لوڈ شیڈنگ اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف مختلف عبارتیں لکھی تھیں۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری محمد افضل نے مظاہرے کی قیادت کی۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری غلام فرید، امیر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور غلام ربانی تیمور، حافظ صفدر علی، ناظم یوتھ عمران بھٹی اور محمد ارشاد طاہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے مورخہ 31 دسمبر کو فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس نظامت امورخارجہ کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سید علی رضا رضوی اور دیگر ناظمین شعبہ جات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے اس ملک میں جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی۔ تحریک منہاج القرآن ان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے قاتلوں کو فوری انجام تک پہنچایا جائے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک میں جمہوریت کے لیے خدمات پر محترمہ کو شہید جمہوریت کا خطاب دیا ہے۔ مزید ...
محترمہ بے نظیر بھٹو "شہید جمہوریت" کےلئے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے دفتر میں شمع جمہوریت جلائی گئی یہ شمع سات دن تک جلتی رہے گی۔ چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو جو کہ گذشتہ دنوں راولپنڈی شہید ہوگئی تھیں کے لئے "شہید جمہوریت" کا خطاب دیا ہے اور سات دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مراکز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہو رہی ہے اور تعزیتی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔ مزید ...
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا تعزیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز، سینئر نائب ناظمہ فاطمہ مشہدی، نائب ناظمہ مسرت بشیر، بشریٰ ریاض، راضیہ شاہین، مسز نبیلہ جاوید، فوزیہ شوکت اور عائشہ شبیر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو تحریک منہاج القرآن کی تاحیات ممبر تھیں اور ان کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے اور اس سفاکانہ اور بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 2007ء بے نظیر بھٹو کی المناک شہادت کا غم چھوڑ کر رخصت ہو گیا ہے اور ہر پاکستانی کا دل دکھ اور غم کی جذبات سے لبریز ہے۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2024 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں