منہاج یورپین کونسل کا اجلاس 2008 ء
منہاج یورپین کونسل کا خصوصی اجلاس 11 اگست بروز پیر اوسلو ناروے میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔ مزید ...
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 18، 19 اور 20 اپریل 2008ء کو ریس کورس پارک لاہور میں انعقاد پذیر ہونے والا میلاد فیسٹیول بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے محسوس کیا کہ میلاد صرف علمی و ادبی حلقوں میں انعقاد پذیر ہونے والی محافل کا نام نہیں بلکہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کلچر، ایک ہمہ جہت روایت اور ایک عظیم Celebration کا نام بھی ہے جو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شایان شان منائے جانے کا متقاضی ہے۔ مزید ...
مورخہ 7 اگست بروز جمعرات بوقت 18:00 بجے شام منہاج ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سنٹر ویلبی ڈنمارک میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں مہمانِ خصوصی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، علامہ حسن میر قادری، حاجی گلزار احمد اور حاجی حمید اللہ تھے جبکہ کثیر تعداد میں ورکرز موجود تھے۔ مزید ...
مورخہ 7 اگست 2008ء بروز جمعرات بوقت 09:30 بجے صبح صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب ناظم اعلیٰ (منہاج القرآن انٹرنیشنل) یورپ کے تنظیمی دورہ کے سلسلہ میں کوپن ہیگن ائیر پورٹ پر تشریف لائے تو کارکنان منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ مزید ...
حضرت خواجہ زندہ پیر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں 27 جولائی کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کی صدرات صوفی جاوید اختر نے کی۔ صوفی عبد اللہ، سفیر یورپ علامہ الحاج نزیر احمد، علامہ نیاز احمد صدیقی، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی گل الرحمن قادری، راجہ سلیم اختر، ابو آدم الشیرازی، میلاد رضا قادری اور دیگر علماء و مشائخ بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری جو کہ پی ایچ ڈی کے لیے آسٹریلیا جا رہے ہیں، کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب مورخہ 18 جولائی 2008ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے دانش ہال میں منعقد ہوئی۔ مزید ...
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیٹے محترم صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی شادی 27 جون 2008ء کو منعقد ہوئی۔ دعوت ولیمہ 28 جون کو ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان محترم سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریب ولیمہ میں ملک بھر سے سیاستدانوں، ٹیکنوکریٹس، وکلاء، ڈاکٹرز، علماء و مشائخ، فنکار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین تشریف لائے۔ مزید ...
چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو نے بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2025 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں