ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیے امن ایوارڈ 2008ء
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد بائیبل کی تلاوت بھی کی گئی۔ پروگرام میں تمام مہمانوں نے پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین اور بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان اور دنیا بھر میں امن، تحمل، برداشت اور بردباری کو فروغ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیم کے فروغ، فلاح عامہ، بین المذاہب رواداری، تحمل اور برداشت کے علاوہ اسلام کے پیغام امن کے لیے بھی عالمی خدمات ہیں۔ ہم ڈاکٹر صاحب کی ان خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے مسلم اینڈ کرسچئن ڈائیلاگ فورم بھی قائم کیا ہے۔
تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈوکیٹ نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایوارڈ وصول کیا جبکہ شیخ الاسلام بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اس تقریب میں شریک نہیں تھے۔ اس موقع پر انوار اختر ایڈوکیٹ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ اسلام کا پیغام امن کے ساتھ پھیلایا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک تحمل، برداشت اور رواداری کے کلچر کی تعلیم دی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ دہشت گردی چاہے کہیں بھی ہو دنیا کا کوئی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام بھی اس کی پرزور مزمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا کی مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کو یکجا کر کے انہیں امن کا پیغام دیا ہے۔ اس وجہ سے آپ کو سفیر امن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک کو بھی ان کی قیام امن کوششوں اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اعتراف میں ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ان کا یہ ایوارڈ پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل احمد رضا نے وصول کیا۔ جی ایم ملک عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں تھے۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے امن کی شمعیں جلا کر دنیا بھر کو قیام امن کا پیغام دیا۔
تبصرہ