تحریک منہاج القرآن کا عید ملن ڈنر
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عید ملن ڈنر کی تقریب مورخہ 27 اکتوبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام شب سوا نو بجے کانفرنس ہال میں شروع ہوا۔ اس کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انورا اختر ایڈوکیٹ، پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، محمد عاقل ملک اور دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ اعتکاف کی جملہ انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین، سیکرٹریز ا ور اراکین بھی معزز مہمانوں میں موجود تھے۔ مزید ...