صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا کوپن ہیگن ائیر پورٹ پر استقبال
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی جملہ تنظیمات، عہدیداران و کارکنان، اور خواتین نے اپنے محبوب قائد حضور شیخ الاسلام ڈاکڑ محمد طاہر القادری کے لختِ جگر، صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے استقبال کے لیئے صبح سویرے ہی کوپن ہیگن ایئر پورٹ پہنچ گئے تھے۔ جب معزز مہمانان گرامی کوپن ہیگن ایئر پورٹ کے ٹرمینل سے باہر تشریف لائے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی جانب سے سید محمود شاہ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک)، محمد بلال اُپل (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک)، سید نعیم شاہ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی)، محمد بوستان (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آما)، محمد اویس قادری (امام منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی)، حافظ سجاد احمد (ناظم شعبہ تعلیم منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی)، قیصر نجیب (ناظم دعوت و تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی)، صبح صادق (ترجمان منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک)، علی عمران (صدر منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک)، منہاج ویمن لیگ اور ویمن یوتھ لیگ کی بہنیں اور جملہ ممبرانِ مجلس ِعاملہ ڈنمارک نے اپنے قائدین کو خوش آمد کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
مجلسِ شوریٰ ڈنمارک کے صدر اور Tv-link کی جانب سےچوہدری سرور (صدر مجلسِ شوریٰ ڈنمارک)، رائے محمد زبیر (سینئر رکن مجلسِ شوریٰ ڈنمارک)، راجہ محمد زبیر (سینئر رکن مجلسِ شوریٰ ڈنمارک)، بشیر نزمی (سینئر رکن مجلسِ شوریٰ ڈنمارک)، راجہ بابر فاروق اور دیگر احباب نے اپنے قائد کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے تحائف پیش کئے۔
بعد ازاں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی جملہ عہدیداران اور کارکنان منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ہمراہ ائیر پورٹ سے باہر تشریف لائے اور گاڑی میں سوار ہو کر اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
تبصرہ