آصف علی زرداری کی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ون ٹو ون طویل ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کے مابین ون ٹو ون طویل ملاقات ہوئی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف، اے پی سی کے ایجنڈے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کے درمیان 55 منٹ سے تک ملاقا ت جاری رہی، ون ٹو ون ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قانونی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سربراہ عوامی تحریک نے قانونی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا، اجلاس کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کی۔ مزید ...