کراچی: پاکستان عوامی تحریک کا کراچی پریس کلب کے باہر ’’جسٹس فار زینب‘‘ کے لیے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک کراچی کی طرف سے کراچی پریس کلب کے باہر ’’جسٹس فار زینب‘‘ کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا معصوم زینب اور ماڈل ٹاؤن میں 14 شہریوں کے قتل کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ موجودہ حکمران قوم کے جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کے بجائے لیٹرے بن چکے ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے، نا اہل حکمران اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں انکا اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ مزید ...