سانحہ ماڈل ٹاؤن، ایس پی طارق عزیز کے حکم پر شازیہ مرتضیٰ کو قتل کیا گیا
سانحہ ماڈل ٹاؤن، ایس پی طارق عزیز کے حکم پر شازیہ مرتضیٰ کو قتل کیا گیا مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی، کرپشن اور ریاست کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دینے والے اس نظام انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے، عوامی تحریک حصہ لے گی اور نہ کسی عہدیدار کو ٹکٹ جاری کرے گی، جن عہدیداروں نے کاغذات جمع کروائے وہ واپس لے لیں، جیتنے والے گھوڑے ہی ناگزیر ہیں تو پھر دھرنوں کی کیا ضرورت تھی؟ مزید ...
جموں و کشمیر عوامی تحریک عباس پور LA-17 و جملہ فورمز عباس پور کے زیراہتمام 21 جون 2018ء کو ’فروغِ رواداری‘ کے عنوان سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جموں کشمیر عوامی تحریک کے صدر محمد منصور خان، سینئر نائب صدر سردار اعجاز سدوزئی، سردار نجم الثاقب، فیصل محمود اور سردار ظفیر سمیت عوامی تحریک کے کارکنان اور سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی لائرز موومنٹ (PALM) کی نئی تنظیم کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی وکلاء برادری سے مل کر انتخابی اصلاحات اور فرسودہ نظام سے نجات کیلئے جدوجہد میں تیزی لائیں گے، عوامی تحریک دھاندلی زدہ انتخابی نظام کی تبدیلی کی واحد آواز ہے اور اس کی اس ضمن میں طویل جدوجہد ریکارڈ پر ہے۔ مزید ...
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک چکوال کے ایک وفد نے نواحی گائوں کوٹ چوہدریاں میں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہید حافظ رضوان شہید کی قبر پر حاضری دی۔ وفد میں حاجی عبد الغنی، جہانگیر حسین، ساجد حسین اعوان، توقیر مغل، حماد ارشد، اعجاز اگرال، وقار یونس، حاجی محمد صابر، توقیر مغل کے علاوہ دیگر راہنما بھی شامل تھے۔ مزید ...
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی چوتھی برسی پر مرکزی سیکرٹریٹ میں یادگار شہداء پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث وہ پولیس افسر جنہیں بطور قاتل انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے طلب کر رکھا ہے انہیں کیس کے حتمی فیصلے تک انکے عہدوں سے الگ کیا جائے وہ اپنی اہم سرکاری پوزیشنز کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور آئین کے آرٹیکل 10-A کے تحت فئیرٹرائل کے آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے انکا سرکاری مناصب سے الگ ہونا ضروری ہے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آٹیکل 63/62 یتیم ہوتے نظر آرہے ہیں، آئین کی روح کو ختم کر دیا گیا، چوروں، ڈاکوؤں نے بلاروک ٹوک اسمبلی میں جانا ہے تو نیب، ایف آئی ائے، پولیس کو ختم کر دیں، کیا قانون صرف ان کیلئے ہے جن کی اسمبلیوں تک رسائی نہیں؟ جس بنیاد پر نوازشریف کو خائن قرار دے کر نکالا گیا اس بنیاد کو مسمار کر دیا گیا۔ چوروں کے ساتھ ساتھ دیانت، امانت اور شرافت بھی پکار رہی ہیں کہ ہمیں حلف نامہ سے کیوں نکالا؟ کاغذات نامزدگی کو بدل کر بددیانتوں کیلئے اسمبلیوں کے راستے کھولے گئے، ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہیں۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کے امیدواران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جمہوریت، پارلیمنٹ، ووٹ اور ووٹر کو عزت دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کرنا ہو گا ورنہ گندگی پلٹ کر اسمبلیوں میں آئے گی اور سیاسی بحران بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کاغذات نامزدگی میں اندرون و بیرون ملک اثاثے، ڈیفالٹ، مقدمات سمیت اہم معلومات چھپانے کی قانونی سہولت مہیا کر دی گئی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک احمد نگر کے زیراہتمام افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں خرم نواز گنڈاپور اور آصف علی چیمہ (صدر ایم ایس ایم گوجرانولہ) نے کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور نے احمد نگر میں افطار پارٹی کے اجتماع سے کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک حلقہ NA 79 کے نامزد امیدوار اسجد حسین ڈھوتر اور PP 52 کے امیدوار چوہدری بدر زمان چٹھہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2026 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں