خرم نواز گنڈاپور کا کیپٹن (ر) عثمان کی تقرری پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خط
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کیپٹن (ر) عثمان کی بطور ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) عثمان سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مرکزی کردار اور 17 جون 2014 ء کے دن ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے موقع پر موجود رہا، اس کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی عدالتی رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ اسے خون کی ہولی کھیلنے کیلئے بطور خاص ڈی سی او لاہور لگایا گیا۔ مزید ...

