بے گناہ کارکن 304 پیشیاں بھگت چکے، آخری فتح مظلوموں کی ہو گی: ڈاکٹر طاہرالقادری
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی طرف سے درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر کا شکار کارکنان نے خصوصی ملاقات کی، جھوٹی ایف آئی آر کا شکار کارکنان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 304 پیشیاں بھگت چکے، اس موقع پر اشرافیہ کے ظلم کا شکار کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنوں کے جذبہ استقامت کو سراہا اور کہا کہ وہ ظلم کے خلاف لڑرہے ہیں اور مظلوموں کو انصاف دلوانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ مزید ...

