ڈاکٹر طاہرالقادری کی سپریم کورٹ کے جج اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سپریم کورٹ کے جج اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ریاست پاکستان اور اسکے آئینی ادارے سپریم کورٹ پر حملہ ہے، ججز کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے، فائرنگ میں کون ملوث ہوسکتے ہیں، معمولی سی تفتیش سے راز کھل جائے گا۔
سپریم کورٹ کے جج اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ ریاست پاکستان اور اسکے آئینی ادارے سپریم کورٹ پر حملہ ہے، ججز کی سیکیورٹی رینجر زکے سپرد کی جائے، فائرنگ میں کون ملوث ہوسکتے ہیں، معمولی سی تفتیش سے راز کھل جائے گا
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) April 15, 2018
تبصرہ