عمران خان اور انکی جماعت کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں: ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو اس شاندار کامیابی پرمبارکباد دیتا ہوں خواہش ہے کہ عمران خان وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت بنائیں۔ دھاندلی کے الزامات ہر الیکشن پر لگتے رہے ہیں، نواز شریف، شہباز شریف کھلے دل سے انتخابی نتائج قبول کر کے ووٹ کو عزت دیں۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلوانے اور قاتلوں کو جیلوں میں بند کرنے کی ذمہ داری عمران خان کے کندھوں پر ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اس ذمہ داری کو نبھائیں گے۔ مزید ...

