عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی مزار قائد پر حاضری
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے قائدین نے 23 مارچ کو مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نائب صدر قیصر اقبال قادری، آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال، ڈپٹی سیکرٹری جنرل آصف اللہ رکھا، سیکرٹری انفارمیشن الیاس مغل، سیکرٹری سوشل میڈیا عدنان رئوف انقلابی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر ایاز قریشی، دسٹرکٹ ملیر کے جنرل سیکرٹری راجہ غلام خالق، آرگنائزر ضلع ملیر فخر زمان، دسٹرکٹ کورنگی کے صدر رضوان صدیقی، پی ایس 92کے صدر عبد الحمید و دیگر قائدین بھی شامل تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر مشتاق صدیقی نے کہا ہے کہ قرار داد پاکستان تاریخ کے سنہری حروف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد ہے۔ 23 مارچ 1940 قرارداد پاکستان نے آزادی کی جدوجہد میں نئی روح پھونکی۔ قرارداد پاکستان کے بعد سات سال کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں نے پاکستان جیسی عظیم اسلامی نظریاتی ریاست کے وجود کو قائم کیا۔ اب وقت ہے پاکستان کو مطلب اور مفاد پرست عناصر کے چنگل سے چھڑوایا جائے۔ اس وقت پاکستان کو ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی جرات مند اور اہل قیادت کی ضرورت ہے۔
جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک رائو کامران محمود نے کہا علامہ اقبال اور قائد کا پاکستان ایک ماڈریٹ پاکستان تھا۔ انتہا پسندی کا خاتمہ کئے بغیر قائداعظم کا پاکستان بنانا ممکن نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری اس وقت پاکستان کی سب سے جرات مند اور ماڈریٹ آواز ہے جسے گھر گھر پہنچانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے دشمن آج بھی پاکستان کی آزادی اور سالمیت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ہمیں اتحاد و یکجہتی سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا آج ہمیں عہد نو کرنا ہے کہ ہم مادر وطن کے تقدس اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہمیں وطن کی حفاظت اور ترقی کیلئے اہل قیادتوں کو آگے لانا ہو گا کرپٹ مافیا کبھی پاکستان کو آگئے نہیں بڑھنے دے گا۔ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان آمریت نے نہیں بلکہ نام نہاد جمہوری کرپٹ حکمرانوں نے پہنچایا ہے۔
تبصرہ