’’امن بذریعہ کھیل‘‘ فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی شرکت
کراچی منگھو پیر میں سماجی تنظیم کے زیراہتمام امن بذریعہ کھیل فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گی، جس کی افتتاحی تقریب پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال اور سیکرٹری انفارمیشن و ترجمان الیاس مغل مہمان خصوصی تھے۔ سماجی تنظیم کی انتظامیہ نے معزز مہمانوں کا زبردست استقبال کیا اور انہیں سندھی اجرک تحفے میں پیش کی۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا ہے کہ امن بذریعہ کھیل قابل تحسین اقدام ہے کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ کھیل ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے نوجوان آگے آئیں گے اور اپنی صلاحتیں منوائیں۔ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی میں تمام کھیلوں کے میدانوں پر لینڈ مافیا اور چائنا کٹنگ مافیا کا قبضہ ہے ۔ جس کی وجہ سے نوجوانوں کو ہم نصابی سرگرمیوں کا موقع نہیں ملتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے میئر و ضلعی انتظامیہ شہر میں پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر تعمیرات کا خاتمہ کریں اور لینڈ مافیاز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عملی کاروائی کریں۔
تبصرہ