سانحہ ماڈل ٹاؤن، فل بنچ کے روبرو نواز، شہباز کی طلبی کیلئے عوامی تحریک کے وکلاء کی بحث
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نواز شریف، شہباز شریف سمیت 12 افراد کی طلبی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سماعت کی۔ بنچ کے سربراہ جسٹس قاسم محمد خان نے عوامی تحریک کے وکلاء سے دریافت کیا کہ آپ کن شواہد کی بنیاد پر طلبی چاہتے ہیں؟ عوامی تحریک کی طرف سے رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ 15 جون 2014 مغرب کے بعد عوامی تحریک کے رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، چوہدری فیاض وڑائچ اور سید الطاف حسین شاہ کو ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک بلا کر ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی کو ملتوی کروانے کا کہا گیا جو 23 جون کو پاکستان آ رہے تھے۔ ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، حمزہ شہباز، عابد شیر علی، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق اور چوہدری نثار موجود تھے۔ مزید ...

