قائد ڈے تقریب میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے قائدین کی شرکت
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، دینی، سیاسی، سماجی، قانونی، اصلاحی، امن و محبت اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تیس روزہ قائد ڈے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کا سیمینار ’’دی ریفارمر‘‘ صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا، جسکی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے کی۔ ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی، ایم کیو ایم کے رہنماء ممبر قومی اسمبلی ساجد علی اور PSP کراچی کے صدر قومی اسمبلی کے ممبرآصف حسنین معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی زاہد حسین نے کہا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن پر زمانہ ناز کرتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کوئی تصورتی شخصیت نہیں بلکہ زندہ جاوید حقیقت کا نام ہے۔ دنیا میں امن و محبت بھائی چارگی انسانیت کی خدمت کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا نا قابل فراموش کردار ہے۔ مایوسیوں کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں طاہرالقادری امید کی کرن ہیں۔ پاکستانی قوم میں بیداری شعور کیلئے اور آئین پاکستان کی اصل سے قوم کو آگاہی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
MQM کے رہنماء قومی اسمبلی کے ممبر علی رضا عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ PAT اور MQM کا سیاسی ریلیشن قابل تعریف ہے۔ ایم کیو ایم ماڈل ٹائون میں ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک بڑے لیڈر ہیں۔ طاہرالقادری باطل نظام اور نام نہاد جمہوریت کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے طاہرالقادری نے قوم کو وہ آگہی دی جس سے ستر سالوں سے قوم کو اندھیروں میں رکھا ہوا تھا۔ پاکستان میں طاہرالقادری نے موروثی اور روایتی سیاست کو جدت دی اور پاکستان کے مسائل سے نہ صرف آگاہ کیا بلکہ اس مرض کی کی تشخیص کی جو پاکستان کی ترقی کی راہ میں گامزن ہے۔
PSP کراچی کے صدر قومی اسمبلی کے ممبرآصف حسنین نے کہا دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا فتویٰ دہشت گردی اور فتنہ خوارج نے مسلمانوں کے دہشت گردی کے ساتھ جوڑے جانے والے تعلق کو ختم کیا ساری نان مسلم دنیا یہ کہنے پر مجبور ہو گئی اسلام کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کو واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپٹ سیاست اور سیاستدانوں کا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر کے پاکستان لوٹنے والوں کا قوم کے سامنے ننگا کیا اور قوم کو بتایا یہ وہ نام نہاد شرفاء ہیں جو اس ملک کو سات سالوں سے لوٹ رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون رنگ لائے گا انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
MQM کے رہنماء ممبر قومی اسمبلی ساجد علی نے کہا ایم کیو ایم اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے مڈل کلاس کو آگئے لانے کی سوچ میں ہم آہنگی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی امن، محبت، بھائی چارے کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کردار دنیا بھر کے لیڈروں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ظالمانہ نظام، کرپٹ سسٹم، مک مکا کی سیاست کے سامنے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انہوں نے کہا طاہرالقادری وہ سورج ہے جو ساری دنیا کو علم، امن، محبت، تعلیم کی روشنی دے رہا ہے۔
PAT کراچی کے صدر مشتاق صدیقی نے کہا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان قوم کی
امید ہیں ڈاکٹر طاہرالقادری ٹھیک کہتے تھے کی رٹ لگانے والوں کی آنکھیں اب بھی نہیں
کھلی اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو تاریخ انھیں کبھی معاف نہیں کرے گی رائو کامران
محمود نے کہا کہ قائد انقلاب تاریخ ساز شخصیت اور عظیم لیڈر اور مسلم امہ کے جرات مند
رہنماء ہیں۔
/
تبصرہ