کراچی: گلشن اقبال میں قائد ڈے تقریب
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام گلش اقبال میں قائد ڈے کی تقریب 18 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کی۔ تقریب میں سید ظفر اقبال، شفقت شیخ، رضوان سعیدی، خان محمد بلوچ و دیگر قائدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے اظہار خیال کیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن پر زمانہ ناز کرتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کوئی تصورتی شخصیت نہیں بلکہ زندہ جاوید حقیقت کا نام ہے۔ دنیا میں امن و محبت بھائی چارگی انسانیت کی خدمت کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا نا قابل فراموش کردار ہے۔ مایوسیوں کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں طاہرالقادری امید کی کرن ہیں۔ پاکستانی قوم میں بیداری شعور کیلئے اور آئین پاکستان کی اصل سے قوم کو آگاہی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ مشتاق صدیقی نے کہا طاہرالقادری باطل نظام اور نام نہاد جمہوریت کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے طاہرالقادری نے قوم کو وہ آگہی دی جس سے ستر سالوں سے قوم کو اندھیروں میں رکھا ہوا تھا۔ ضمیر فروشی کی سیاست کے دور میں طاہرالقادری وہ واحد ہیرا ہیں جنکا کوئی جوتا بھی نہیں خرید سکا۔ پاکستان میں طاہرالقادری نے موروثی اور روایتی سیاست کو جدت دی اور پاکستان کے مسائل سے نہ صرف آگاہ کیا بلکہ اس مرض کی کی تشخیص کی جو پاکستان کی ترقی کی راہ میں گامزن ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی نے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے وہ کارنامے انجام دئے جسے دیکھ کر دنیا حیران ہے۔ آپ نے دنیا بھر میں یونیورسٹیوں، کالجز، جدید ماڈلز اسکولز، تعلیمی لائبریریز، کمپیوٹرز انسٹیوٹز کا جال بچھا دیا جس میں لاکھوں علم کے متلاشی اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔
PAT کراچی سندھ کے ڈپٹی آرگنائزر محمود میمن نے کہا دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کا فتویٰ دہشت گردی اور فتنہ خوارج نے مسلمانوں کے دہشت گردی کے ساتھ جوڑے جانے والے تعلق کو ختم کیا ساری نان مسلم دنیا یہ کہنے پر مجبور ہو گئی اسلام کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کو واسطہ نہیں۔
سیکرٹری سوشل میڈیا PAT عدنان رؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپٹ سیاست اور سیاستدانوں کا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر کے پاکستان لوٹنے والوں کا قوم کے سامنے ننگا کیا اور قوم کو بتایا یہ وہ نام نہاد شرفاء ہیں جو اس ملک کو ست سالوں سے لوٹ رہے ہیں۔
تبصرہ