ننھی زینب شہیدکی برسی: 10 جنوری کو زینب ڈے قرار دیا جائے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا حکومت سے مطالبہ
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قصور میں زینب بی بی کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 10 جنوری کو زینب ڈے ڈیکلیر کریں، بچوں اور بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں وفاقی محتسب کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے اور اس کی روشنی میں قانون سازی کی جائے۔ حکومت قانون شہادت میں ترمیم کرے اور ڈی این اے ٹیسٹ کو جامع شہادت بنائے اور بچوں اور بچیوں سے درندگی کے جرم کو دہشتگردی قرار دے اور اس کی ایف آئی آر 7ATA کے تحت درج ہونی چاہئے۔ مزید ...

