ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پہ لگا کر نواز شریف انڈیا کے سلطانی گواہ بن چکے۔ عوامی تحریک یورپ
(محمد
منیر طاہر) تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کا ممبئی حملوں سے متعلق پاکستان پر الزام
ریاست کے خلاف اعلانیہ بغاوت اور بھارتی بیانیہ ہے۔ ممبئی حملوں میں پاکستان سے دہشتگرد
انڈیا بھیجے جانے کے انتہائی گھناؤنے اور سنگین الزام پر عوامی تحریک یورپ مطالبہ کرتی
ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے بروقت نوٹس لیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری اس سے قبل بھی یہ بات قوم کے روبرو پیش کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جاتی امراء، نجی تقریب میں آنا، جندال کا بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ون ٹو ون ملاقات کرنا اور کلبھوشن کی گرفتاری پر ایک لفظ تک نہ بولنا اور گذشتہ پانچ سال میں 70 سال سے زیادہ کنڑول لائن پر حملے ہونا بلاجواز نہیں۔ بھارت میں دہشتگرد بھیجنے کا الزام دہشتگردی کی جنگ اور 70 ہزار سے زائد قربانیوں سے غداری ہے۔ اگر اس میں کوئی بال برابر بھی صداقت ہے تو پھر وہ بطور وزیر اعظم چار سال خاموش کیوں رہے؟
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے نواز شریف کے خلاف غداری
کا مقدمہ درج کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
دی ہے کہ ممبئی حملوں کا پاکستان پہ الزام کھلی غداری ہے، عدالت آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی
کا حکم جاری کرے۔ مریم نواز کہتی ہے میرے باپ کے سینے میں بہت راز ہیں اسکا سوائے اسکے
اور کوئی مطلب نہیں کہ یہ نا اہل شخص پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے بارے میں بھی معلومات
افشا کرنے کی غدارانہ حرکت کا مرتکب ہو سکتا ہے اس لئے اس غدار وطن کو ابھی سے گردن
سے پکڑ لینا چاہیے۔
تبصرہ