PAT کراچی کے آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں
سابق ناظم تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ انکی نماز جنازہ جامع مسجد سلمان فارسی شاہ فیصل ٹاؤن میں ادا کی گئی جبکہ عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
نماز جنازہ میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، منہا ج ویلفیئر فائونڈیشن کے ڈائریکٹر مسعود عثمانی، ناظم تحریک منہاج القرآن مرزا جنید علی، صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک مشتاق صدیقی، رائو کامران محمود، زاہد لطیف، قیصر اقبال قادری، حاجی ملک سلیم، سید ظفر اقبال، آصف اللہ رکھا، الیاس مغل، عدنان رئوف انقلابی، علامہ مفتی مکرم قادری، ریاض ملک، علامہ قاری رزاق، علامہ عطاء الرحمان بٹ، فہیم خان، بشیرخان مروت، شاہد ملک، وسیم اختر، عرفان یوسف، فضل الرحمان مجددی سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، علماء کونسل صوبائی، ضلعی، ٹاؤنز کی تنظیمات و کارکنان اہل علاقہ نے شرکت کی۔
تبصرہ