انصاف فرنٹ PIA ایمپلائز یونین کے وفد کی عوامی تحریک کراچی کے قائدین سے ملاقات
مرکزی صدر انصاف فرنٹ PIA ایمپلائز یونین ناصر مہدی جنجوعہ کی قیادت میں مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں عوامی تحریک کے قائدین سے ملاقات کی۔ مہمان وفد میں نصیر احمد، ندیم قریشی، اصغر عباس لغاری اور صابر عباس چیمہ شامل تھے۔
ملاقات میں عوامی فرنٹ PIA اور انصاف فرنٹ PIA ایمپلائز یونین کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ عوامی فرنٹ PIA یونین کے صدر بشیر خان مروت نے کہا کرپٹ نظام کے خاتمے، کرپشن کا مستقل راستہ روکنے کیلئے تبدیلی خواہش رکھنے والی قوتوں کو ایک ہونا ہو گا اور اداروں کو تباہی اور نجکاری سے بچانے کیلئے ملکر جدوجہد کرنا ہو گی اور اچھے لوگوں کو آگے لانا ہو گا۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق صدیقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف اللہ رکھا، سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال، سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک الیاس مغل، سیکرٹری سوشل میڈیا عدنان رئوف انقلابی، PAT یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری شاہد ملک، رائو طیب، عثمان ملک، رمیز خان، راجہ غلام محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تبصرہ