عوامی تحریک لوئر سندھ کی زرعی یونیورسٹی پشاور میں دہشت گردی کی پرزور مذمت

پاکستان عوامی تحریک لوئر سندھ کے صدر ندیم احمد نقشبندی اور جنرل سیکرٹری سید کامران پرویز نے پشاور میں زرعی یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں میں گھس کر ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ میلاد کی رات مینار پاکستان میں عالمی رہنماؤں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے اتحاد کی گواہی دی تھی اور آج دہشت گردوں نے بزدلانہ کاروائی کرکے دنیا کو امن کے پیغام کی نفی کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کے پی کے پولیس کو مبارکباد پیش کی کہ کے پی کے پولیس نے پیشہ وارانہ کارکردگی دکھاتے ہوئے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔
تبصرہ