کراچی: عوامی تحریک کے رہنماء ناصر خان جدون کا سوئم
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا ہے کہ ناصر خان جدون جیسے کارکنان تحریکوں کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ملک میں نظام کی تبدیلی، اسلام کی سربلندی، مصطفوی انقلاب کیلئے ناصر جدون کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ وہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ناصر خان جدون کے سوئم سے شیرپاو کالونی لانڈھی میں خطاب کر رہے تھے۔
راو کامران محمود نے کہا ملکی ابتر صورتحال کی ذمہ دار نا اہل حکومت ہے۔ ن لیگ صرف پاکستان ہی نہیں اسلام دشمن سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔ عقیدہ ختم نبوت قانون میں ترمیم ن لیگ حکومت کی سوچی سمجھی سازش تھی، جیسے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا۔ ن لیگ ہمیشہ مذہبی منافرت، فرقہ واریت، انسانیت کے قتل عام، ملک دشمن سرگرمیوں، پاک فوج سمیت اعلیٰ عدلیہ کو بدنام کرنے میں ملوث رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو ن لیگ پر پابندی عائد کر دینی چاہیے۔ اس موقع پر مشتاق صدیقی، اطہر جاوید صدیقی، الیاس مغل کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے ڈویثرنل اور مقامی قیادت و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
تبصرہ