اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی کا حکومت کے خلاف 17 جنوری سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران حکومت کے خلاف 17 جنوری سے احتجاج کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب استعفے مانگیں گے نہیں استعفے لیں گے، بات استعفوں سے آگے چلی گئی، جہاں کہیں بھی ن لیگ ہے اس کا خاتمہ ہو گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور حواری ہیں، 17 جنوری سے شروع ہونے والے احتجاج کا نیوکلیس سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہے، 17 جنوری کے احتجاج میں عمران خان، آصف علی زرداری، چودھری شجاعت حسین، مصطفی کمال، راجہ ناصر عباس، سمیت دیگر جماعتوں کے صدور کو شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ مزید ...

