عوامی تحریک سندھ کے قائدین کی قاضی زاہد حسین سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے قائدین نے پارٹی صدر قاضی زاہد حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ندیم نقشبندی، کامران پرویز، یونس القادری، مشتاق صدیقی، راؤ کامران، اطہر جاوید صدیقی، الیاس مغل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی زاہد حسین نے کہا پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے بیرونی طاقتیں اتحاد و یکجہتی سے سازشوں میں مصروف ہیں۔ بلوچستان دہشت گردوں کے مسلسل نشانے پر ہے پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا ہمیں خارجہ پالیسی از سر نو وضع کرنے کی ضرورت ہے جس سے دوست اور دشمن کی واضح نشاندہی ہو سکے۔ پڑوسی ملک مسلسل پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی اور اندرونی معاملات میں مداخلت میں ملوث ہے، بلوچستان میں دہشت گردی اسی کا واضح ثبوت ہے ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
قاضی زاہد حسین نے کہا نواز شریف نظریئے کا نام نہیں بلکہ کرپشن لوٹ مار، چوری اور گالی کا نام ہے۔ نواز شریف کو لوٹ مار کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 شہیدوں کا جواب بھی دینا ہے۔ نواز شریف اگر کرپٹ نظام کی وجہ سے لوٹ مار سے بچ بھی گئے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے جرم میں نہیں بچ سکتے۔ ماڈل تاؤن کا قتل عام حکمرانوں کو پھانسی کے پھندے پر پہنچائے گا۔
تبصرہ