عوامی تحریک کراچی نے 17 نومبر کو تنظیمی اجلاس طلب کر لیا
پاکستان عوامی تحریک کا اہم تنظیمی اجلاس 17 نومبر بروز جمعہ شام 7بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر مشتاق صدیقی کریں گے جبکہ جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود خصوصی شرکت و بریفنگ دیں گے۔ ترجمان میڈیا سیل الیاس مغل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک 17 نومبر کو اپنی تنظیم نو کا اعلان کرے گی۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے فورمز کی تنظیم کے ساتھ ساتھ ورکنگ پلان کا اعلان، کراچی کے مسائل اور انکے حل کیلئے کوششیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر پیش رفت و دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔
تبصرہ