شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر پاکستان عوامی تحریک کا تعزیتی پیغام
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر ہم پاکستان عوامی تحریک کے جملہ کارکنان، منہاج القرآن کے قائد و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت شہید بے نظیر بھٹو کے درجات بلند فرمائے، اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جس عظیم مشن کے تناظر میں انہوں نے جان کی قربانی دی اس قربانی کے صدقے اللہ رب العزت پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نجات عطا فرمائے۔ مزید ...

