سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر عبدالطیف کی بیٹی بشریٰ سپرد خاک
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عبدالطیف جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھکر جیل میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں، کی 14 سالہ بیٹی جگر کے عارضہ میں مبتلا اور زیر علاج تھیں کا انتقال ہو گیا۔ کوشش کے باوجود اسیر باپ کو بیٹی کے آخری دیدار کی اجازت نہ ملی اور گزشتہ رات بشریٰ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ خر م نواز گنڈاپور نے کہا کہ بظاہر ایک پاکستان میں دوقانون رائج ہیں ایک امیر کےلئے ہے اور ایک غریب کےلئے ہے۔ کوشش کے باوجود بشریٰ کے اسیر باپ کو بیٹی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں ملی، کسی ذمہ دار نے انسانی ہمدردی کی بنا پر مدد کرنا تو درکنار ٹیلی فون اٹینڈ کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔ مزید ...

