شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر پاکستان عوامی تحریک کا تعزیتی پیغام
بے نظیر بھٹو شہید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمتِ دین، تعلیم و تحقیق اور انسانی خدمت کے تناظر میں ان کے نظریات اور تحریک منہاج القرآن کی خدمات کی معترف تھیں، بے نظیر بھٹو شہید منہاج القرآن کی لائف ممبر بھی تھیں: سیکرٹری جنرل PAT@GandapurPAT#BenazirBhutto
— PAT (@PATofficialPK) December 28, 2020
لاہور ( ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر ہم پاکستان عوامی تحریک کے جملہ کارکنان، منہاج القرآن کے قائد و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت شہید بے نظیر بھٹو کے درجات بلند فرمائے، اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جس عظیم مشن کے تناظر میں انہوں نے جان کی قربانی دی اس قربانی کے صدقے اللہ رب العزت پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نجات عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید ایک مدبر اور جرات مند سیاست دان تھیں، ان کی پاکستان، خطہ اور دنیا کی سیاست پر گہری نظر تھی وہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے فتنہ سے پوری طرح آگاہ تھیں اور اس ضمن میں انھوں نے ہمیشہ ابہام سے پاک مؤقف اختیار کیا، آخری سانس تک وہ دہشت پسند قوتوں سے نبرد آزما رہیں اور اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ان کے درجات بلند فرمائے۔ بے نظیر بھٹو شہید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمت دین، تعلیم و تحقیق اور انسانی خدمت کے حوالے سے ان کے نظریات اور تحریک منہاج القرآن کی قومی و بین الاقوامی خدمات کی معترف تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید منہاج القرآن کی لائف ممبر بھی تھیں۔
تبصرہ