عوامی تحریک کے وفد کی روجھان جمالی میں میر ظفراللہ جمالی مرحوم کے صاحبزادے سے ملاقات
سابق وزیراعظم کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا
وفد میں عارف چودھری، حافظ وقار قادری، سیف اللہ خان بھنگر شامل تھے
لاہور (12 دسمبر 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود کی قیادت میں روجھان جمالی میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے صاحبزادے صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد میں سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، حافظ وقار قادری، سیف اللہ خان بھنگر شامل تھے۔ راجہ زاہد محمود نے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی ایک محب وطن اور دیانتدار سیاستدان تھے، انہوں نے سیاست کو انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنایا، ان کی وفات سے پاکستان ایک شریف النفس اور باوقار محب وطن سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ وفد نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ میر ظفر اللہ خان جمالی کے صاحبزادے میر عمر خان جمالی نے مشکل کی گھڑی میں غم گساری کرنے اور دعاؤں سے نوازنے پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ