پاکستان عوامی تحریک نے فرسودہ نظام کو مسترد کیا: ملک طاہر جاوید
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نائب صدر ملک طاہر جاوید نے پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے رہنماء شاہد مرسلین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک روایتی سیاسی جماعت نہیں، بلکہ واحد نظریاتی، انقلابی، سیاسی، عوامی اور فلاحی جماعت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے فرسودہ نظام سیاست، عوام دشمن اور استحصالی نظام سیاست کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باقی سب جماعتیں خواہ وہ لیفٹ کی ہوں یا رائیٹ ونگ کی ہوں، سب اس نظام کا حصہ بن کر اقتدار کے مزے لوٹ چکی ہیں، جبکہ پاکستان عوامی تحریک تبدیلی نظام کے ایجنڈے اور منشور کے ساتھ برسر پیکار ہے۔ اس موقع پر قاضی شفیق اور ابرار رضاایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک روز اول سے ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور تبدیلی نظام تک جدوجہد جاری رہے گی۔
تبصرہ