پاکستان عوامی تحریک تحصیل ہارون آباد کی تنظیم نو
پاکستان عوامی تحریک تحصیل ہارون آباد کی تنظیم نو کر دی گئی، تنظیم نو کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس میں باہمی مشاورت سے محمد ناصر مصطفوی کو پاکستان عوامی تحریک تحصیل ہارون آباد کا صدر، ابوبکر محمد رضا سلطانی جنرل سیکرٹری، محمد ثناءاللہ کوارڈینیٹر، سید مبشر حسین شاہ آرگنائزر، فرقان منور سینئر نائب صدر، سجاد نعیم چوہدری نائب صدر اور ڈاکٹر میاں غلام حسین کو سرپرست منتخب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل ہارون آباد کی تنظیم کے لیے اجلاس غلام فرید بھٹی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع بہاولنگر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضیاءالرحمان سکھیرا ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری PAT ضلع بہاولنگر، طارق محمود چٹھہ صدر منہاج القرآن ضلع بہاولنگر بی، خالد اسماعیل صدر منہاج القرآن ضلع بہاولنگر اے اور ظفر اقبال کاہلوں صدر منہاج القرآن تحصیل ہارون آباد نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس میں غلام فرید بھٹی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور آئندہ کے تنظیمی اہداف پر بریفنگ دی۔
تبصرہ