پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن
پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے زیراہتمام منعقدہ بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ نئے بلدیاتی الیکشن کا آغاز شہیدوں، غازیوں، مجاہدوں کی سرزمین چکوال سے کر رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوری نظام کی تشکیل کسی طور پر ممکن نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں نے بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا وہاں امن، استحکام اور خوشحالی آئی۔ انہوں نے کہا اگر آئین پاکستان میں دی گئی رہنمائی کے مطابق بلدیاتی الیکشن ہوئے اور انہیں اختیار اور وسائل دیئے گئے تو گھر کی دہلیز پر مسائل حل کرنے کے خواب کو تعبیر ملے گی۔ مزید ...