ساہیوال: پاکستان عوامی تحریک کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس ساہیوال میں منعقد ہوا، جس میں ممبر کور کمیٹی میاں ریحان مقبول نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان عوامی تحریک ساہیوال کے قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر میاں ریحان مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 7 برس مکمل ہو رہے ہیں، لیکن شہدائے ماڈل ٹاؤن ابھی تک انصاف کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ انصاف کے حصول کے لیے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء 17 جون کو ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں، جس کا حصہ بن کر شہداء کو انصاف دلانے میں اپنی آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ قاتلوں کا ان کی قبروں تک پیچھا کرے گا۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ