جھنگ: پاکستان عوامی تحریک کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس جھنگ میں منعقد ہوا، جس میں ممبر کور کمیٹی میاں ریحان مقبول نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 7 برس مکمل ہو رہے ہیں، لیکن شہدائے ماڈل ٹاؤن ابھی تک انصاف کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان 17 جون کو ملک گیر احتجاج کا حصہ بن کر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لیے انصاف مانگیں۔ ان شاءاللہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ قاتلوں کا ان کی قبروں تک پیچھا کرے گا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک جھنگ کے قائدین و رہنماوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ