پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام 17جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج ہو گا
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کو سات سال گزرنے کے باوجود ریاستی دہشت گردی کے مرکزی کرداروں کی عدم گرفتاری اور انہیں ترقیاں دینے کے خلاف 17 جون کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم مشاورتی اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں مرکزی صدر قاضی زاہد حسین کی صدارت میں ہوا، جس میں تمام صوبائی، ضلعی، پی ایس قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید ظفر اقبال، قیصر اقبال قادری، ڈاکٹر عدنان سامی، رائو کامران محمود کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔
اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کراچی میں 17 جون عوامی احتجاج و دھرنا شاہین کمپلیکس سپریم کورٹ بلڈنگ سے سندھ اسمبلی تک ہو گا۔ عوامی احتجاج میں ہزاروں مردو خواتین اور اہلیان کراچی شرکت کریں گے۔
مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے کہا سات سال گزر گئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث اس وقت کے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر قانون سمیت دیگر ملزمان پولیس آفسران کی گرفتاریاں اور سزائوں کے بجائے انہیں ترقیاں دے کر شہداء اور پاکستان کے قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں منظم سازش کے تحت ریاستی دہشت گردی کرائی گئی مگر صد افسوس نظام عدل اتنا کمزور اور بے بس ہے وہ اب تک مظلوموں کو انصاف دینے سے قاصر ہے۔
تبصرہ